پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ڈار گرفتار

سیالکوٹ(آئی این پی)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ڈار کو سیالکوٹ میں احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق عمر ڈار کی گرفتاری پیرس روڈ پر کی گئی جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف مقدمات میں سنائی گئی سزائو ں کیخلاف احتجاج جاری تھا۔ پی ٹی آئی  کارکنان نے پیرس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی قیادت عمر ڈار کر رہے تھے