پولیس ان ایکشن: 11 منشیات فروش گرفتار

گھر میں دیسی شراب تیار کرکے سپلائی کرنے والا ڈیلر پکڑا گیا ،چوکی فردوس مارکیٹ نے 8 ملزم دھر لئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)شاد مان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرسمس کے موقع پر گھر میں دیسی شراب تیار کرکے سپلائی کرنے والا ڈیلر کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق شاد مان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرسمس کے موقع پر گھر میں دیسی شراب تیار کرکے سپلائی کرنے والا ڈیلر کو گرفتار کرلیا ملزم سے شراب تیار کرنے والا سامان پیکنگ ،خالی بوتلیں ،تیار خام مال اور 50 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ 8 شراب فروشوں کوگرفتار کرلیاپولیس کے مطابق چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ 8 شراب فروشوں کوگرفتار کیاملزمان میں ساغر، سفیر عرف ناجی، عثمان عرف کالی، عمانوایل مسیح، پرویز، عاصم، روکسن مسیح اور ساحل شامل ہیں ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا فون پر آرڈر لیتے تھے اور رات گئے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتے تھیکرسمس اور نیو ائیر نائٹ سے 2 دن قبل مطلوبہ لوکیشن پر شراب سپلائی کرنا تھی، ہربنس پورہ اور مناواں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ 2منشیات فروش راحیل اور ریاض کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے ہربنس پورہ اور مناواں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ 2منشیات فروش راحیل اور ریاض کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا ۔