لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2سگے بھائیوں کو قینچی کے وار کرکے زخمی کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ محمد صدیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2سگے بھائیوں کو قینچی کے وار کرکے زخمی کرنے والے 3ملزمان راشد، عامر اور وسیم عرف پپا کو گرفتار کر لیاملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر شہری اسد سلیم اور اس کے بھائی عمر سلیم کو قینچی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا، ملزمان دونوں بھائیوں کو شدید زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے