مقابلے، 2 بھائیوں سمیت 5 ملزم ہلاک

لاہور میں پولیس سبحان کو نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی، ساتھیوں نے حملہ کر دیا،جڑانوالہ میں ایوب مارا گیا 
 گگومنڈی میں تہرے قتل میں ملوث عمرفاروق، ابوبکر ضمانت پر رہا ہوئے تھے، مقابلے میں مارے گئے 
لاہور ،جڑانوالہ ،ماموں کانجن( کرائم رپورٹر،خصوصی رپورٹ)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )پنجاب کے مبینہ مقابلے،2بہنوں سمیت 3افراد کے قتل میں ملوث 2بھائیوں سمیت 4ملزمان ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کوتوالی کے علاقہ میں سی سی ٹی کی ٹیم سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم سبحان کو نشاندہی کیلئے کرول پنڈ لے کر جارہی تھی کہ اس دوران اس کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کے لیے فائرنگ کردی، ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی سبحان مارا گیا، وہ ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ ادھر ماموں کانجن بنگلہ چوک کے رہائشی 2 بھائی عمرفاروق اور ابوبکر سی سی ڈی گگومنڈی کیساتھ مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے،ملزمان نے تقریبا تین سال قبل جنوری 2022میں فیصل آباد کی رہائشی 2 بہنوں آمنہ بی بی ، زینب بی بی دختران عمرحیات،ایک خاتون کے شوہر ظفر علی سکنہ وہاڑی کو قتل کر کیلاشیں صندوق میں ڈال کر سیم نالہ اور نہر میں بہا دی تھیں، دونوں بھائی تہرے قتل کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ادھر جڑانوالہ میں تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 357 گ ب سیم پل پر 5 ملزموں نے شہریوں کو لوٹنے کیلئے سڑک بند کر رکھی تھی،اطلاع پر پولیس پہنچی تو دو طرفہ فائرنگ شروع ہو گئی، اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی گولیا لگنے سے ایک ڈاکو ایوب زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔ جبکہ تھانہ مستی گیٹ کے قریب سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک دوسرا زخمی ہوگیااہلکاروں نے اشتہاری کے لییناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ اس دوران 3 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی فائرنگ رکنے پر2 ملزمان زخمی ہو گئیایک ڈاکو زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے ہسپتال میں چل بسا ہلاک ملزم کی شناخت شبیر جبکہ زخمی ملزم کی شناخت آفاق کے نام سے ہوئی ۔