ابوظہبی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ بدھ یکم جنوری 2025 کونئے سال کی خوشی میں سرکاری ملازمین کے لیے عام تعطیل ہوگی۔اتھارٹی کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے شیئر کیے گئے اعلان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تمام سرکاری دفاتر جمعرات 2 جنوری 2025 کو باقاعدہ کام شروع کر دیں گے۔