لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے ستر سالہ منشیات فروش کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے منشیات فروش مظفر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف پولیس نے 1340 گرام ہیروئن کا مقدمہ درج کیا ہے،ملزم 70 سال کا بزرگ شخص ہے،پولیس نے مقدمہ میں ہیروئن کا رنگ سفید لکھا ہے جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے برا ئون رنگ کا مواد بھیجا گیا ہے،سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ملزم عادی مجرم ہے،ملزم پہلے بھی منشیات کے ایک کیس میں سزا یافتہ ہے،عدالت نے دلائل ٹرائل عدالت کو چار ماہ میں مقدمہ کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔