ٹوکیو(آئی این پی )جاپان کے شہر ٹویواکے میں روزانہ اسمارٹ فون کے استعمال کی حد 2 گھنٹہ تجویز کی گئی ہے۔تاہم اس تجویز میں سخت قانونی پابندیاں یا جرمانے شامل نہیں ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ٹویواکے شہر نے دراصل ایک غیر لازمی بل پر غور شروع کیا ہے جس کے تحت رہائشیوں کو روزانہ صرف دو گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی تلقین کی جائے گی، نوکری یا اسکول کے وقت کے علاوہ۔اس بل میں کوئی قانونی یا مالی سزا وضع نہیں کی گئی، یعنی اس کی پاسداری لازمی نہیں ہوگی