بھارت میں آن لائن گیمنگ کے جنون نے 18 سالہ نوجوان کی جان لے لی

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں آن لائن گیمنگ  کے  جنون نے  18 سالہ نوجوان کی جان لے لی۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق  یہ  افسوسناک واقعہ  بھارتی شہر لکھنو  کے گومتی نگر ایکسٹینشن علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک 18 سالہ طالب علم نے گیمز کے شوق اور پڑھائی کے دبائو کے بیچ پھنس کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔  12ویں جماعت کا طالب علم اپنے کمرے میں پھندا لگائے پایا گیا