ٹریفک حادثہ ، 8 ماہ کا بچہ جاں بحق

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ساہیوال میں ٹریکٹر ٹرالی اور کیری ڈبہ میں تصادم ، حادثے کے نتیجے میں 8ماہ کا بچہ جاں بحق ،بچے کی ماں اور دادا شدید زخمی ہوگئے۔ تھانہ ہڑپہ کی حدود اڈا جھال کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور کیری ڈبہ میں ٹکر سے 8ماہ کا بچہ موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ بچے کی ماں اور دادا عبدالجبار شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو عملے نے فوری جائے حادثہ پر پہنچ کر طبی امداد دیکر زخمیوں اور بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔زخمی عبدالجبار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔حادثے کے بعدڈرائیور ٹریکٹرٹرالی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے ٹریکٹرٹرالی قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔