سیفٹی پروٹوکولز نظر انداز ،دو لیسکوملازمین کیخلاف کارروائی

لاہور (خصوصی رپورٹ )سیفٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر دو لیسکو ملازمین کیخلاف کارروائی،ایل ایم (ون)عرفان کو خلاف ورزی پر فوری جبری ریٹائر، ایل ایم ون یونس کی دو سال کیلئے نچلے عہدے پر تنزلی، دونوں ملازمین 132 کے وی شالامار گرڈ کے قریب ٹرانسفارمر پر پرمٹ ٹو ورک اور ٹی اینڈ پی کے بغیر کام کرتے پائے گئے۔پرمٹ ٹو ورک جاری نہ ہونے پر کارروائی کی گئی۔ لیسکو چیف رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ فیلڈ سٹاف کیلئے پرمٹ ٹو ورک، ذاتی حفاظتی سامان اور سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد لازم ہے،سیفٹی پروٹوکولزکی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی۔