لاہور (کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ، ہلڑبازی، ریسنگ اور سڑکوں پر خوف و ہراس پھیلانے پر کریک ڈائون کرتے ہوئے ائیرپورٹ سرکل سے 6 اور گلبرگ سرکل سے 3 ون ویلرز کو گرفتار کرکے مقدمات درج کروا دیئے۔ مین بلیوارڈ پر غیر قانونی پولیس فلشر لائٹس نصب کرنے پر ڈالے کو ڈرائیور سمیت تھانے بند کر دیا گیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ون ویلرز نے سوشل میڈیا پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر رکھی تھیں، سوشل میڈیا اور دیگر دستیاب ڈیٹا کی مدد سے فرار ہونیوالے ون ویلرز کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی کاکہناہے کہ ون ویلنگ، تیز رفتاری اور اوور سپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔