جیپ کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر )بیدیاں روڈپر کتب شاہ دربار کے قریب موٹرسائیکل سوار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ جیپ اور موٹر سائیکل کے مابین ہوا، موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ 20 سالہ عظیم اشفاق کی لاش کو پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔