لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے موسم کی تفصیلی صورتحال

لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے موسم کی تفصیلی صورتحال

لاہور: لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 207 ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں فرق دیکھا گیا۔ گلبرگ ٹو میں اے کیو آئی 261، برکی روڈ پر 258 اور کینٹ کے علاقے میں 231 ریکارڈ کیا گیا۔ڈی ایچ اے فیز فائیو میں اے کیو آئی 230، ماڈل ٹاؤن میں 197 اور چمن پارک میں 193 ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح بیدیاں روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 193 جبکہ عسکری ٹین میں 173 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔اسلام آباد کے درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ کمی ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں دن کے دوران ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر بارش بھی متوقع ہے۔

کراچی: دوسری جانب کراچی میں شدید گرمی کی صورتحال برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال محسوس کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے باعث گرمی کی شدت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہو سکتی ہے۔کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث حبس کی کیفیت برقرار ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔