کئی گانوں میں کام کرنے کے باوجود مجھے معاوضہ نہیں مل رہا تھا:کینیڈین ڈانسر
ممبئی (شوبز ڈیسک)کینیڈین گلوکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے 2015 میں سلمان خان کے ریئلٹی شو بگ باس 9 میں شرکت صرف ایک شرط پر قبول کی تھی۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نورا فتیحی نے بتایا ہے کہ بگ باس 9 کی پیشکش کے وقت میں مالی مشکلات کا شکار تھی اور کئی گانوں میں کام کرنے کے باوجود مجھے معاوضہ نہیں مل رہا تھا۔نورا کے مطابق ابتدا میں میں نے بگ باس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا، تاہم جب شو کے منتظمین نے معاوضے کی پیشکش کی تو میں رضامند ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ میری شرط تھی کہ بگ باس میں شرکت کے بدلے مجھے اسی چینل کے ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا میں بھی موقع دیا جائے۔