لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی ایچ اے فیز3 کے علاقے میں گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی، بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز3 میں گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پورے گھر کو بڑے نقصان سے بچا لیا،آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔