پولیس آپریشن،638اشتہاری گرفتار

24 گھنٹوں کے دوران ، 134 عدالتی مفرور اور 82 عادی مجرمر 53 مشکوک افراد پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 478 کومبنگ آپریشنز، 14 ہزار 186 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 53 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 31 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے، 3720 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث 638 اشتہاری، 134 عدالتی مفرور اور 82 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران 10 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے جبکہ 05 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔