لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران 134 ون ویلرز کو گرفتار کر لیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ون ویلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف 134 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ کینٹ ڈویڑن سے 30، سول لائنز سے 20 جبکہ ماڈل ٹائون ڈویڑن سے 31 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیااور دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہر میں ون ویلنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس خطرناک رجحان کی مکمل روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔