برطانیہ، کوونٹری میں پولیس کا آپریشن، 3 افراد گرفتار

 لندن (آ ئی این پی )برطانیہ کی ویسٹ مڈلینڈ کائونٹی کے شہر کوونٹری کے مختلف علاقوں میں سنگین سرگرمیوں اور تشدد کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔وارکشائر ریٹیل پارک، ایئر پورٹ ریٹیل پارک، گالا گھر ریٹیل پارک اور کوونٹری کے دیگر علاقوں میں یونیفارم اور سادہ لباس والے افسران نے گشت کیا۔ اس کے علاوہ چوری کے الزام میں ایک دکان سے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔