فلپائن:سیلاب روکنے کے منصوبوں میں کرپشن کیخلاف شہریوں کا احتجاج

 عوام کے احتجاج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن مظاہروں کو پرامن رکھاجائے:صدر مارکوس کی  اپیل  
منیلا(آئی این پی )منیلا میں سیلاب کنٹرول کرنے کے جعلی منصوبے بنا کر بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے  ۔غیرملکی  خبر رساں ادار ے  کے مطابق فلپائن کا دارالحکومت  منیلا عوام کے شدید غم و غصے کی زد میں ہے جو سیلاب کنٹرول کرنے کے نام پر اربوں ڈالر کی خرد برد پر احتجاج کر رہے ہیں۔بڑے پیمانے پر جاری احتجاجوں کے پیش نظر فوج کو بھی ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے۔فلڈ کنٹرول اسکینڈل نے ایوان بالا اور ایوان زیریں دونوں میں قیادت کی تبدیلیوں کو جنم دیا ہے۔ ایوان زیریں کے اسپیکر اور صدر مارکوس کے کزن مارٹن رومیوالدیز نے اسی ہفتے استعفی دے دیا جب پارلیمانی تحقیقات شروع ہوئیں