وزیراعظم شہبازشریف آج پشاور کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کے آج  دورہ پشاور  کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد دورہ کررہے ہیں۔ ضم اضلاع اور 4 جنوبی اضلاع کے لئے قائم ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے اراکین سے بھی وزیر اعظم کی ملاقات متوقع ہے۔ وزیر اعظم دورے کے دوران 12 اضلاع کے لئے اپنے وژن کا اعلان بھی کریں گے۔