اسلام آبا د(بیورو رپورٹ)گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کا آج پشاور کا دورہ متوقع ہے، خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا،سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، مشاورتی کونسل اور مشران سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے ، ذرائع کے مطابق گورنر، وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا میں گندم و آٹے کی کمی، گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ، امن وامان، انفراسٹرکچر سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔