گگومنڈی (خصوصی رپورٹ) خاتون سے بداخلاقی کرنے والا نادرا اہلکار نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ نادرا آفس گگومنڈی کے اہلکار فیصل نے ثناء بی بی نامی خاتون کے ساتھ اس وقت زیادتی کی جب وہ اپنے بچوں کے ب فارم بنوانے کے لیے نادرا آفس آئی تھی۔ واقعہ کی خبریں ہونے پر نادرا حکام نے معاملے کی انکوائری کی، جس کے بعد اہلکار فیصل کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔