خاتون کے قتل کا مرکزی ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 40 سالہ خاتون کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ کی رہائشی 40 سالہ کوثر نامی خاتون پر دو روز قبل ملزم میر باز خان عرف فیصل نے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی حالت میں خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ انچارج چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ محمد رضوان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی مہارتوں کی بدولت ملزم میر باز خان عرف فیصل کو گرفتار کر لیاانچارج چوکی کے مطابق ملزم نے خاتون کو اس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا کہ خاتون نے اس کے ناجائز تعلقات استوار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے