تینوں ملزم شہریوں کو جعلی سمز جاری ، بینک اکائونٹس سے رقوم ٹرانسفر کرتیتھے،ڈیوائسز، ڈیجیٹل میڈیا اور مشتبہ ریکارڈ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر )نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)لاہور کی بڑی کارروائی، جعلی اور ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن کرنیوالا3رکنی گینگ گرفتار،چھاپے کید وران غیر قانونی سم ایکٹیویشن اور بینک اکائونٹس سے فراڈ کرنیوالے ملزموں محمد عثمان، نیئر عباس اور محمد ریاض کے قبضہ سے BVS ڈیوائسز، ڈیجیٹل میڈیا اور مشتبہ ریکارڈ برآمد کرلیا گیا۔تینوں ملزم NADRA-linked MBVS استعمال کر کے شہریوں کو جعلی سمز جاری کرتے اورپھر ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے شہریوں کے بینک اکائونٹس سے رقوم ٹرانسفر کی جاتی تھیں۔ملزموں نے غیر قانونی BVS ڈیوائس سے ڈپلیکیٹ سم جاری کرکے متاثرہ شہری شبیر حسین کے اکائونٹ سے 4 لاکھ 22 ہزار 500 روپے نکلوائے۔