بینک اکائونٹس فراڈ میں ملوث جعلی سم ایکٹیویشن گینگ گرفتار

ملزم عثمان، نیئر اور ریاض نادرا لنک استعمال کرکے جعلی سمز جاری کرتے تھے 
لاہور (کرائم رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے غیر قانونی طریقوں سے ڈ پلیکیٹ سمز نکلوا کر متعدد بینک صارفین کو قیمتی سرمائے سے محروم کرنے والا گینگ پکڑلیااور اس حوالے سے مختلف پہلوئوں پر تحقیقا ت تیز کردی ہیں۔ملزم عثمان، نیئر اور ریاض نادرا لنک ایم بی وی ایس سسٹم استعمال کر کے شہریوں کی جعلی سمز جاری کرتے تھے، ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے شہریوں کے بینک اکائونٹس سے رقوم ٹرانسفر کی جاتی تھیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گینگ سے سم ڈیوائسز سمیت مشتبہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔