محمد عثمان، نیئر عباس اور محمد ریاض شامل ،ڈیوائسز، ڈیجیٹل میڈیا اور مشتبہ ریکارڈ برآمد
لاہور (آئی این پی )لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ایک کا رروائی کے دوران جعلی اور ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان ملٹی فنگر بائیو میٹرک تصدیق کا نظام استعمال کر کے شہریوں کی جعلی سمز جاری کرتے تھے۔ حکام نے بتایا کہ ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے شہریوں کے بینک اکائونٹس سے رقوم ٹرانسفر کی جاتی تھیں۔ ملزمان نیشہری شبیراحسین کے اکائو نٹ سے بھی 4 لاکھ 22 ہزار 500 روپے نکلوائے تھے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد عثمان، نیئر عباس اور محمد ریاض شامل ہیں۔چھاپے میں BVS ڈیوائسز، ڈیجیٹل میڈیا اور مشتبہ ریکارڈ برآمد کر لیا گیا۔