کار کی زد میں آکر نوجوان ہلاک

رائیونڈ میں نوجوان سڑک پار کر رہا تھا ڈرائیور کار سمیت فرار ،لاش مردہ خانے منتقل ، قانونی کارروائی کا آغاز 
لاہور(کرائم رپورٹر )رائیونڈ میں سڑک پار کرتے ہوئے ایک نوجوان تیز رفتار کار کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے میں سڑک عبور کرتے ہوئے محمد حسین نامی نوجوان موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر مردہ خانیمنتقل کر دی ،پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، ذمہ دار ڈرائیور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔