133جنگلی جانور وپرندے بازیاب ، 121سانڈھے ،جنگلی کبوتر آزاد
لاہور(کرائم رپورٹر)سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثرریاض ملک کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار،ناجائز پکڑ دھکڑ اور قبضہ کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وائلڈ لائف رینجر ز نے نایاب سانڈھوں ،بندر ،سور ،تیتر اور بٹیر کے غیر قانونی شکار و قبضہ میں ملوث 11ملزم موقع پر گرفتارکرلئے ، ملزمان سے 133جنگلی جانور وپرندے بازیاب ، 121سانڈھے او ر1جنگلی کبوتر عدالتی حکم پر آزاد جبکہ 11تیتر چڑیاگھروں میں بھیج دیئے گئے ،5ملزمان کوڈیڑھ لاکھ سے زائد جرمانہ جبکہ 4کیخلاف ایف آئی آر ز درج کر کے باقی مقدمات میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان ریجن نے سانڈ ھے کے غیر قانونی شکا ر اور تیتر ز کے ناجائز قبضہ کی پاداش میں3ملزم گرفتار کرکے ان سے 100زندہ سانڈھے اور 11زندہ بھورے تیتر ز بر آمد کرکے ملزمان کاچالان کیا ،1کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی اور عدالتی حکم پر سانڈھوں کو واپس صحرا میں آزاد کردیا جبکہ 8تیتر ڈی جی خان زو اور 3تیتر منی زو تونسہ منتقل کردیئے۔