لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ خزانہ نے ٹورازم فورس کے ملازمین کیلئے پیکیج کی منظوری دیدی، گریڈ 17کے افسر کی تنخواہ 1لاکھ 20ہزار روپے مقرر کی گئی۔گریڈ 16کے ملازمین کی تنخواہ 1لاکھ 10ہزارروپے ، گریڈ 15 کی تنخواہ 90ہزارروپے اور ٹورازم فورس کے کانسٹیبل کی تنخواہ 70ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔محکمہ خزانہ نے پیکیج کی منظوری محکمہ سیاحت کی سفارشات پر دی۔