واشنگٹن (آئی این پی )انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے بہت زیادہ مقبول نانو بنانا امیج جنریشن ٹول کا پہلے سے زیادہ بہتر ورژن نانو بنانا پرو متعارف کرا دیا گیا ۔آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) امیج جنریشن و ایڈیٹنگ ٹول جیمنائی 3 پرو پر مشتمل ہے۔گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ یہ نیا اے آئی امیج جنریشن ٹول کسی بھی چیز کے تصور اور ڈیزائن کو عملی شکل دینے میں مدد فراہم کرے گا۔یعنی انفوگرافکس، تحریری نوٹس کو ڈایا گرامز کی شکل دینا اور دیگر کے لیے یہ نیا ٹول بہترین ثابت ہوگا