اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

ویب ڈیسک:بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے اپنے آرڈر میں یہ لکھا تھا کہ بشریٰ بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی، لیکن وہ ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔ایف آئی اے نے اس ضمن میں درخواست میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کو منسوخ کیا جائے کیونکہ انہوں نے عدالت کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کے علاوہ، 190 ملین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کیس میں بھی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے منظور کی تھی، جس کے بعد وہ جیل سے رہائی پا چکی تھیں۔