باکو میں ماحولیاتی کانفرنس، سعودی بچے کی شرکت نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی

باکو(آئی این پی)ماحولیاتی کانفرنس میں سعودی بچے کی شرکت نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقد ہونے والی COP29 موسمیاتی کانفرنس میں دس سالہ سعودی بچے فرید فلمبان نے دنیا کے سامنے خطاب کیا، جس میں اس نے ماحولیاتی مسائل اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔فرید فلمبان کو مقامی مقابلہ جیتنے کے بعد اس مشن کے لئے منتخب کیا گیا تھا