قبضہ سے ہزاروں کی مختلف الیکٹریکل ڈیوائسز ،2 گھڑیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اورفلیٹوں میں چوری کی واردات کرنیوالا ملزم کوگرفتار کرلیا۔ملزم نے شاہ پور کانجراں کے علاقے میںایک گھر سے مختلف الیکٹریکل ڈیوائسز چوری کی تھیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 15 کی کال پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی مختلف الیکٹریکل ڈیوائسز ،2 گھڑیاں برآمد کر لی گئی۔ ملزم خرم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا۔