لاہور(کرائم رپورٹر)ہڈیارہ کے علاقہ میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن بشریٰ نثار کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے رقم کے لین دین پر شہری محمد خالد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھااور موقع سے فرار ہو گیاتھا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیاہے۔