ویب ڈیسک: آج شام 7 بجے ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔
اس تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری خود جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا بیج اور اسٹک پیش کریں گے۔یہ تقریب پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخ میں ایک اہم موقع ہے کیونکہ فیلڈ مارشل کا رتبہ پاکستان آرمی میں سب سے بلند اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ جنرل عاصم منیر کو یہ اعزاز ان کی خدمات اور ملک کی سلامتی کے لئے ان کے کردار کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔
تقریب میں ملکی اعلیٰ حکام، فوج کے سینئر افسران اور دیگر معززین شرکت کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری کے ہاتھوں یہ اعزاز وصول کرنا جنرل عاصم منیر کے کیریئر کا ایک سنہری باب ہوگا، جو ان کی قربانیوں اور قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔فیلڈ مارشل کا رتبہ نہ صرف فوجی حیثیت میں بلکہ ملکی دفاع میں بھی ایک نمایاں مقام رکھتا ہے، اور اس سے پہلے پاکستان میں یہ اعزاز بہت کم افسران کو دیا گیا ہے۔