اسلام آباد (آئی این پی)چین کے سفارت خانے نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔چینی سفارت خانے کی جانب سے خضدار دھماکے پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا جس میں چینی سفیر نے متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔