لاہور(کرائم رپورٹر)دہشت گردی خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 166 آئی بی اوز آپریشن کے دوران 11 دہشت گرد کوگرفتار کرلیا گیاترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں سرگودھا۔راولپنڈی پاک پتن گجرات چکوال بہاولپور بہاول نگر اورفیصل آبادمیں کی گئی ، میانوالی ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا دہشت گردوں سے دھماکہ خیز موادآئی ای ڈی بم 2 ڈیٹونیٹر 19حفاظتی فیوز تار 26 فٹ پمفلیٹ نقدی اور پرائمہ کارڈ برآمد کیا گیا دہشت گردوں کی شنا خت حیدر سلطان ولی رحمان زبیر امین اکبر مقصود خان عمیر ظفر اقبال ابراہیم قاسمی محب اللہ اورصدام حسین کے نام سے ہوئی دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے رواں ہفتے میں 1475 کومبنگ آپریشنز کے دوران422 مشتبہ افراد گرفتار کیے کومبنگ آپریشنز میں 61603 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں