ہیتھرو ائیرپورٹ بند کردیا گیا ،، فلائٹ آپریشن معطل،ہزاروں گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے
لندن(آئی این پی ) برطانیہ کے مصروف ترین ہیتھرو ائیرپورٹ پر بجلی کی فراہمی میں خلل کے باعث24گھنٹے کیلئے بندکردیا گیا جبکہ فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا ۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کو بجلی دینے والے سب سٹیشن میں آگ لگ گئی جس کے باعث ائیرپورٹ کو بجلی کی فراہمی میں شدید خلل پڑا ہے۔ترجمان ہیتھرو ائیرپورٹ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ ایک روز کیلئے بند کردیا گیا ۔مسافر ائیرپورٹ نہ آئیں، ائیرلائنز سے رابطہ کریں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی لندن میں سب سٹیشن میں آگ لگنے سے ہزاروں گھر بھی بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، سب سٹیشن کے قریب واقع 150گھروں کو بھی خالی کرالیا گیا ۔