یتن یاہو کا لبنان پر حملے روکنے کا حکم

تل ابیب (آئی این پی ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں جاری فوجی کارروائیوں کو روکنے کا حکم جاری کر دیا ۔یہ اقدام ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ۔ اسرائیلی حکام کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔خطے میں جاری کشیدگی کے دوران گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 32 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔