آسٹریلیا میں عوام کیلئے مزید ریلیف ، فیول ایکسائز میں مزید ایک ماہ کی توسیع

حکومت نے فیول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی اور دیگر اقدامات کیے تھے، جو جون کے آخر تک جاری تھے
سڈنی(آئی این پی)آسٹریلوی حکومت نے عوام پر بڑھتے ہوئے مہنگائی کے دبائو کو کم کرنے کیلئے فیول ایکسائز ریلیف میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا وزیراعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 16 سینٹ فی لیٹر کمی برقرار رہے گی، جس سے ہر ٹینک پر عوام کو تقریبا 11 آسٹریلوی ڈالر کا فائدہ ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عارضی مگر ضروری ریلیف ہے تاکہ عوام کو بڑھتی ہوئی فیول قیمتوں کے اثرات سے کچھ سہولت دی جا سکے۔ اس سے قبل بھی حکومت نے فیول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی اور دیگر اقدامات کیے تھے، جو جون کے آخر تک جاری تھے، تاہم اب انہیں مزید ایک ماہ بڑھا دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق عالمی سطح پر جاری تنازعات اور مشرقِ وسطی کی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں اور سپلائی چین پر دبائو بڑھا ہے، جس کا اثر آسٹریلیا جیسے ممالک پر بھی پڑ رہا ہے جو زیادہ تر ایندھن درآمد کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جانتی ہے کہ عوام مہنگائی کے دبا میں ہیں اور یہ عالمی بحران طویل مدت تک معاشی اثرات ڈال سکتا ہے۔