27 جولائی کو میر پور ، 2 اگست کو مظفر آباد اور مہاجرین جموں کشمیر کے انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی ، پونچھ ڈویژن کے الیکشن 10 اگست کو ہوں گے
مظفر آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے تین مراحل میں انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل نے کہا ہے 27 جولائی کو میر پور ڈویژن میں انتخابات ہوں گے، 2 اگست کو مظفر آباد اور مہاجرین جموں کشمیر کے انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل نے نیا شیڈول جاری کرتے ہویء مزید کہا کہ پونچھ ڈویژن کے الیکشن 10 اگست کو ہوں گے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار ہونے والے انتخابات کے نتائج اسی روز شام کو جاری کئے جائیں گے، جس دن پولنگ ہوگی اسی دن نتیجے کا اعلان ہوجائے گا، مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں انتخابات دو اگست کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے،