مارجنز میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے نفاذ سمیت اہم مطالبات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مذاکرات ناکام رہے:ایسوسی ایشن
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر 22 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ مارجنز میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے نفاذ سمیت اہم مطالبات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مذاکرات ناکام رہے۔ایسوسی ایشن نے کہاہے مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔