اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی کا عیدالفطر کے دوران گیس فراہمی کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔ایس ایس جی سی اعلامیے کے مطابق چاند رات مکمل طور پر اور عید کے پہلے دن رات12 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔اعلامیے کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے دن کی درمیان شب 12 بجے سے 6 گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ایس ایس جی سی اعلامیے کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔اعلامیے کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن کی درمیانی شب رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رکھی جائے گی۔