لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججوں کے تقرر کی منظوری

لاہور(آئی این پی )چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں سید فرہاد علی شاہ، امجد پرویز، اسد باجوہ، غلام سرور نہنگ، شیریں عمران، عثمان غنی راشد چیمہ، منور دوگل، امیر عجم ملک، خالد ابن عزیز اور اجمل خان کو لاہور ہائیکورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں تقرریوں سے متعلق مختلف امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، جس کے بعد مذکورہ 10 امیدواروں کی بطور جج لاہور ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی گئی۔