شیڈول معمول پر نہ آسکا ،کراچی جانیوالی ٹرینیں تاخیر کا شکار

 ملت ایکسپریس 5 بجکر 50 منٹ کی بجائے رات 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوئی
لاہور (کرائم رپورٹر )ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعوئوں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا ،کراچی جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔ لاہور سیبزنس ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے شام 6 بجکر 30 ،کراچی ایکسپریس شام 6 کی بجائے رات8،شاہ حسین ایکسپریس رات 9 کی بجائے 10 بجکر 15 منٹ جبکہ ملت ایکسپریس 5 بجکر 50 منٹ کی بجائے رات 9 بجکر 45 منٹ پر فیصل آباد سے کراچی روانہ ہوئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہیکہ کراچی، راولپنڈی ودیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں مقررہ اوقات کے مطابق رواں دواں ہیں۔