دعو ئوں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا

کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ 
ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
لاہور (کرائم رپورٹر ) ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعو ئوں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا۔کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔ فرید ایکسپریس 5 گھنٹے 50 منٹ ،رحمان بابا ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ، ملت ایکسپریس 4 گھنٹے 50 منٹ ،جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ، عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، پاکستان ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ، تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹہ 35 منٹ، قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ، شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ لیٹ ہوئی۔ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔