ایس پی اقبال ٹاؤن کی نگرانی میں اہم مقامات پر ناکہ بندی

 لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ڈویڑن کے تمام ناکہ جات کا دورہ کیا، وہاں تعینات اہلکاروں کو چیک کیا، بریفنگ دی اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ناکہ بندی سرکل افسران اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی زیرنگرانی کی گئی جبکہ پٹرولنگ پر تعینات اہلکاروں کو بھی اہم مقامات کے گرد گشت بڑھانے کی ہدایات دی گئیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے اہلکاروں سے موقع پر ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق فیلڈ میں فورس کے ساتھ ملاقاتوں سے اہلکاروں کا مورال بلند ہوتا ہے۔ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ہر وقت موجود ہے۔