آئی جی پنجاب سے پولیس اہلکاروں اور ورثا کی ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، کانسٹیبل عثمان مبارک کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ہیڈ کانسٹیبل مدثر حسین کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل عاصم ذکی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ سابقہ کانسٹیبل محمد عمران شفیق کی بیوہ کی درخواست پر  ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔