لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں انچارج کمپلینٹ سیل، پی ایس او، پی اے اور ریڈر سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے فرداً فرداً اپنی شکایات اور مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے۔ ایس ایس پی محمد نوید نے شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ ناقص تفتیش پر متعدد انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی سخت ہدایات دیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔ بروقت انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی سے ہی امن و امان کا قیام ممکن ہے۔ مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ افسران آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔ شہریوں کی مشکل کی ہر گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں