امن و امان کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
ناکہ جات پر ڈیٹا چیک، 15 پر کال کا فوری ریسپانس یقینی بنایا جائے
لاہور (کرائم رپورٹر) ترجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے شہر بھر کا دورہ کیا، ڈولفن، پی آر یو کو چیک کیا۔ سکیورٹی کے پیش نظر ڈولفن و پی آر یو کی ٹیموں کے جوانوں کو بریفنگ دی گئی۔ سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاریوں و جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کے دوران قوانین و ضابطے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ ای پولیس ایپ کی مدد سے ناکہ جات پر مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جائے۔ ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو شہریوں سے خوش اخلاقی کی ہدایت دی گئی۔ کینٹ ڈویڑن کی ٹیموں، سیکٹر انچارجز کی مختلف پوائنٹس پر سرپرائز چیکنگ کی گئی۔ ڈولفن ٹیموں کو سکیورٹی نقطہ نظر کے حوالہ سے الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈیفنس، فیکٹری ایریا کی ٹیموں کا 15 کی کال پر رسپانس کا جائزہ لیا گیا۔ 15 کی کال پر فوری ریسپانس یقینی بنایا جائے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا مزید کہنا تھا کہ کرائم ہاٹ سپاٹس پر الرٹ ہو کر پٹرولنگ کریں۔ دوران ڈیوٹی باڈی کیم کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا سامان کی اطلاع 15 پر فوری دیں۔ شہر بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔